ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغرب ایٹمی معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے کسی طرح کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ مغرب کو ایران سے کسی طرح کا ایٹمی مطالبہ نہیں کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ بھی ایران کی مذاکراتی ٹیم کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں این پی ٹی معاہدہ کے مطابق ہیں اور اسی معاہدے کے مطابق ممالک اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ مغربی ممالک کی بنیادی پریشانی یہ ہے کہ وہ غلط فہمیوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ رواں مہینے کی اٹھارہ اور انیس تاریخ کو مذاکرات کریں گے۔ ......./169
14 جون 2012 - 19:30
News ID: 322442
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں این پی ٹی معاہدہ کے مطابق ہیں اور اسی معاہدے کے مطابق ممالک اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔